چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)محکمہ تعلیم کے کلرک، زمیندار کے گھر وں میں نقب زنی کی وارداتیں، چور تل، گندم وغیرہ مالیت ساڑھے چار لاکھ، لاکھوں روپے کے زیورات و نقدی لے اْڑے، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گا ئوں 21 چودہ ایل میں چوروں نے عاشق محمود کے گھر سے تل، گندم و غیر چار لاکھ 50 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ چک نمبر 18 گیارہ ایل میں محمد اسحاق بوڑھے کے گھر سے 33 لاکھ روپے کی نقدی زیورات جبکہ ایوب گارڈن چیچہ وطنی میں شعیب شوکت محکمہ تعلیم کلرک کے گھر سے 54 لاکھ 50 ہزار روپے کی نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔