نوسرباز شہری سے ہزاروں نقدی لے اڑے

 ننکانہ صاحب (خصوصی رپورٹ ) ننکانہ صاحب میں منڈی مویشیاں کے قریب نوسرباز شہری سے ہزاروں روپے نقدی اور غیر ملکی کرنسی لے اڑے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ منڈی مویشیاں بچیکی روڈ پر نوسربازی کا واقعہ پیش آیا۔ جہاں ضلع فیصل آباد کے گا ئوں 624 گ ب ہری پور کا رہائشی منظور احمد مویشی فروخت کرنے کے بعد منڈی سے باہر سڑک کی جانب جا رہا تھا کہ اسی دوران چار نامعلوم افراد نے اسے باتوں میں الجھا لیا۔متاثرہ شہری کے مطابق ملزم 69 ہزار 500 روپے نقد، 55 سعودی ریال اور قومی شناختی کارڈ لے کر بلا نمبری گاڑی میں فرار ہو گئے۔