مارچ:404 ٹرینیں تاخیر کا شکار

مارچ :مسافر ٹرینوں کی بروقت آمد و رفت 57 فیصد ریکارڈ ،1ہزار398گھنٹے ضائع :رپورٹ
لاہور(خصوصی رپورٹ)پاکستان ریلوے میں بنیادی ڈھانچے اور رولنگ سٹاک میں خرابی کے باعث مارچ کے مہینے میں مسافر ٹرینوں کی بروقت آمد و رفت کی شرح محض 57 فیصد ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں چلنے والی 940 ٹرینوں میں سے 404 ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئیں،ٹرینوں کی تاخیر کی وجوہات میں کنیکٹنگ ریل لنکس، ٹریک پر فنی خرابیاں، حادثات اور خراب موسمی حالات شامل ہیں۔مجموعی طور پر ٹرینوں کے 1 ہزار 398 گھنٹے ضائع ہوئے،فنی رکاوٹوں کے باعث 248 گھنٹے، کنیکٹنگ ریل لنکس کے باعث 233 گھنٹے، سگنل خرابی کے باعث 226 گھنٹے، احتجاج کے باعث 196 گھنٹے ضائع ہوئے۔اس کے علاوہ کیرج خرابی کی وجہ سے 97 گھنٹے، حادثات کے باعث 130 گھنٹے، کراسنگز کی وجہ سے 126 گھنٹے لوکوموٹو کی خرابی کے باعث 114 گھنٹے ضائع ہوئے۔