لاہور( کرائم رپورٹر ) کراچی روانہ ہونے والی 2مسافر ٹرینیں مقررہ شیڈول سے تاخیر کا شکار رہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔بزنس ایکسپریس 34ڈاؤن کی کراچی کیلئے روانگی میں ایک گھنٹہ جبکہ ملت ایکسپریس 18 ڈاؤن کی روانگی میں2گھنٹے 50منٹ تاخیر ہوئی۔