لاہور(کرائم رپورٹر ) میدانی علاقوں میں شدید دھندکے باعث کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے آنے والی ٹرینیں گھنٹوں لیٹ ہوئیں۔ کراچی ایکسپریس 8 گھنٹے 10 منٹ، خیبر میل 7 گھنٹے 50 منٹ ،قراقرم 5 گھنٹے 25 منٹ، پاکستان 4 گھنٹے 20 منٹ، فرید 4 گھنٹے 10 منٹ ،تیز گام 3 گھنٹے 55 منٹ، رحمان بابا 3 گھنٹے 20 منٹ ،پاک بزنس 3 گھنٹے 10 منٹ، ملت 2 گھنٹے 35 منٹ، گرین لائن 2 گھنٹے 20 منٹ، سرسید 2 گھنٹے 10 منٹ ،عوام 2 گھنٹے ،جعفر 1 گھنٹہ 40 منٹ اور شالیمار ایکسپریس 1 گھنٹہ 10 منٹ لیٹ ہوئی، مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔