شہربھرمیں آنکھوں کو گرمی سے بچانے کے لیے سن گلاسز کا استعمال بڑھ گیا ہے۔
حالیہ دنوں میں شدید گرمی کی لہر کے باعث شہریوں نے آنکھوں کی حفاظت کے لیے سن گلاسز کی خریداری میں دلچسپی دکھائی ہے۔ سٹرکوں اور فٹ پاتھ پر مختلف جگہوں پر گلاسز کے سٹالز لگ گئے ہیں، جہاں بڑی تعداد میں لوگ کالے اور براؤن رنگ کے سن گلاسز خریدتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت اور دھوپ سے آنکھوں کو بچانے کے لیے سن گلاسز پہننا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ، یہ گلاسز فیشن کا حصہ بھی بن چکے ہیں اور اب مختلف موسموں میں استعمال کیے جاتے ہیں۔ سن گلاسز نہ صرف آنکھوں کو دھوپ اور گردوغبار سے محفوظ رکھتے ہیں بلکہ ان کا استعمال شہریوں کے روزمرہ کے لباس کا ایک اہم جزو بھی بن چکا ہے۔ماہرین کے مطابق، سن گلاسز آنکھوں کو یووی شعاعوں سے بچانے کے لیے ضروری ہیں، جو طویل عرصے میں آنکھوں کی صحت پر منفی اثرات ڈال سکتے ہیں۔ اس لیے گرمیوں میں سن گلاسز کا استعمال مزید ضروری ہو جاتا ہے۔