عمران خان جس ڈاکٹر سے چاہیں آنکھوں کا معائنہ کروا سکتے ہیں:رانا ثنا اللہ

عمران خان جس ڈاکٹر سے چاہیں آنکھوں کا معائنہ کروا سکتے ہیں:رانا ثنا اللہ

رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جس بھی ڈاکٹر سے آنکھوں کا چیک اپ کرانا چاہیں، انہیں سہولت فراہم کی جائے گی۔

اپنے بیان میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے اپنی رپورٹ میں یہ نہیں کہا کہ شکایت کے باوجود بانی پی ٹی آئی کا علاج نہیں کرایا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان جس ڈاکٹر کو بھی مناسب سمجھیں، ان سے معائنہ کروایا جا سکتا ہے۔دوسری جانب سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجا ناصر عباس کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ میں تکلیف کی شکایت پر جیل سپرنٹنڈنٹ یا متعلقہ حکام نے توجہ نہیں دی، جو مجرمانہ غفلت کے مترادف ہے۔یاد رہے کہ اڈیالا جیل میں قید عمران خان سے متعلق دستیاب سہولیات کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کی دائیں آنکھ کی بینائی صرف 15 فیصد تک محدود رہ گئی ہے۔