ویب ڈیسک: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔
لاہور اور کراچی میں درجہ حرارت اور ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) دونوں خطرناک سطحوں پر پہنچ چکے ہیں، جس کے باعث ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
لاہور: سورج کی تپش اور آلودگی کا دوہرا حملہ
لاہور میں سورج کی تپش نے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق:
موجودہ درجہ حرارت: 29 ڈگری سینٹی گریڈ
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان
دوپہر کے وقت جزوی طور پر بادل چھائے رہنے کا امکان
بارش کا امکان: 5 سے 10 فیصد
دوسری جانب ایئر کوالٹی انڈیکس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔
شہر کے مختلف علاقوں میں AQI کی صورتحال درج ذیل ہے:
جوہر ٹاؤن: 85
عسکری 10: 86
یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (UMT): 97
غازی روڈ انٹرچینج: 102
ویلنشیا ٹاؤن: 110
کراچی: مرطوب موسم اور خطرناک فضائی آلودگی
شہر قائد میں بھی گرمی کی شدت برقرار ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب انتہائی بلند سطح پر ہے:
موجودہ درجہ حرارت: 30 ڈگری سینٹی گریڈ
کم سے کم درجہ حرارت: 27 ڈگری سینٹی گریڈ
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: 38 ڈگری سینٹی گریڈ
ہواؤں کی رفتار: 13 کلومیٹر فی گھنٹہ (مغرب کی سمت)
نمی کا تناسب: 75 سے 85 فیصد
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی اس وقت پاکستان کا چوتھا آلودہ ترین شہر بن چکا ہے، شہر میں ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 109 پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔
ماہرین کی ہدایات:
ماہرین موسمیات اور صحت کے مطابق:
غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں
دھوپ میں نکلنے سے قبل سر کو ڈھانپیں اور پانی کا استعمال زیادہ کریں
بزرگ، بچے اور سانس کے مریض خصوصی احتیاط برتیں
شدید گرمی اور آلودگی کے پیش نظر شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر عمل کریں اور صحت کا خاص خیال رکھیں۔