ایرانی رکن پارلیمنٹ محمد سراج نے بندر عباس میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق محمد سراج نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بندر عباس کی شہید رجائی پورٹ پر ہونے والے دھماکے حادثاتی نہیں تھے، بلکہ اس میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے واضح شواہد موجود ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دھماکے 4 مختلف مقامات پر ہوئے، جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ دھماکہ خیز مواد پہلے سے کنٹینر کے اندر نصب کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ عام طور پر کیمیکلز ایک جگہ پر بھڑک کر دھماکے کرتے ہیں، لیکن ایک ساتھ متعدد دھماکوں کا ہونا غیر معمولی ہے۔محمد سراج نے اس بات کا امکان بھی ظاہر کیا کہ یہ دھماکے سیٹلائٹ یا ریموٹ کے ذریعے کیے گئے ہیں، جس سے ان کے نظریات میں اسرائیل کی مداخلت کو مزید تقویت ملتی ہے۔