امریکی فوج کی ایران میں نئی کارروائی، بندر عباس دھماکوں سے گونج اٹھا

امریکی فوج کی ایران میں نئی کارروائی، بندر عباس دھماکوں سے گونج اٹھا

امریکا نے ایران کے خلاف ایک بار پھر فوجی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے نئے حملوں کا اعلان کیا ہے، جبکہ ایرانی بندرگاہی شہر بندر عباس میں متعدد دھماکوں کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق امریکی فوج نے ایران میں نئے حملے کیے ہیں، جن کا مقصد آبنائے ہرمز میں تجارتی اور شہری بحری جہازوں کو درپیش مبینہ خطرات کو کم کرنا اور ایرانی فوجی صلاحیتوں کو محدود کرنا ہے۔سینٹکام نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ کارروائیاں امریکی کمانڈر اِن چیف کی ہدایت پر کی جا رہی ہیں تاکہ خطے میں امریکی افواج اور بین الاقوامی بحری نقل و حمل کو درپیش خطرات کا جواب دیا جا سکے۔دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق بندر عباس میں کئی زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، تاہم فوری طور پر دھماکوں کی نوعیت، مقام یا ممکنہ نقصانات کے بارے میں کوئی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ایک تجارتی بحری جہاز پر مبینہ حملے کے بعد امریکی لڑاکا طیاروں نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ایرانی کروز میزائل اور متعدد ڈرونز کو نشانہ بنایا۔ ان اطلاعات کی ایرانی حکام کی جانب سے باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔