اسلام آباد:حج آپریشن کا آغاز آج رات اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہو رہا ہے، جہاں سے پہلی حج پرواز مدینہ روانہ ہوگی۔
ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی کے مطابق اس موقع پر خصوصی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت عازمین حج کے لیے 7 خصوصی امیگریشن کاونٹرز تیار کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر تمام تیاریاں مکمل ہیں اور 100 پروازوں کے ذریعے 28,400 عازمین حج روانہ ہوں گے۔حج آپریشن کا آغاز آج سے ہو رہا ہے اور یہ 31 مئی تک جاری رہے گا۔