نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز ہو چکا ہے، اور پہلی پرواز مسقط کے لیے روانہ ہوئی۔
اس پرواز کے آغاز کے ساتھ ہی گوادر ائیرپورٹ کی عالمی فضائی رابطوں میں شمولیت کی ایک نئی باب کھل گیا ہے۔ذرائع کے مطابق، قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 503 جو کراچی سے روانہ ہوئی تھی، وہ صبح گوادر پہنچ کر مسافروں کو لے کر آئی۔ اس کے بعد اسی طیارے سے دوپہر 2 بجے گوادر سے کراچی کی پرواز پی کے 504 روانہ ہوگی۔گوادر ائیرپورٹ پر ایئر بس اور بوئنگ طیاروں کے لینڈ کرنے کی سہولت موجود ہے، لیکن فی الحال کم مسافروں کی تعداد کے باعث قومی ائیر لائن نے گوادر کے لیے اے ٹی آر طیارہ استعمال کیا ہے۔ تاہم، جیسے ہی مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوگا، اس روٹ پر ایئر بس طیاروں کا بھی استعمال شروع کیا جائے گا۔اس اقدام کے ذریعے نہ صرف گوادر کے ہوائی روابط میں اضافہ ہوگا، بلکہ اس سے علاقے کی اقتصادی ترقی اور سیاحت کے شعبے میں بھی اضافہ متوقع ہے۔