کوئٹہ سے ایران ایئر کی پہلی پرواز زاہدان کے لیے روانہ، دو طرفہ فضائی سروس کا آغاز

کوئٹہ سے ایران ایئر کی پہلی پرواز زاہدان کے لیے روانہ، دو طرفہ فضائی سروس کا آغاز

ویب ڈیسک: کوئٹہ سے ایران ایئر کی پہلی پرواز زاہدان کے لیے روانہ ہوگئی، جس سے پاکستان اور ایران کے درمیان فضائی رابطوں میں ایک نئی پیش رفت ہوئی ہے۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق اس موقع پر ایئرپورٹ پر ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں ایرانی قونصل جنرل، ایئرپورٹ مینیجر، چیف سیکیورٹی آفیسر (سی ایس او)، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) اور چیمبر آف کامرس کے نمائندوں نے شرکت کی۔ایران ایئر کی پرواز (IR-824) گزشتہ رات 11 بج کر 30 منٹ پر 75 مسافروں کے ساتھ زاہدان روانہ ہوئی۔ اس سے قبل ایران ایئر کی پہلی پرواز رات 9 بج کر 15 منٹ پر زاہدان سے کوئٹہ پہنچی تھی، جس سے دونوں شہروں کے درمیان براہِ راست فضائی سروس کا آغاز ہوا۔