سینیٹ کا اجلاس آج شام 4بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا

اسلام آباد(آن لائن) سینیٹ کا اجلاس آج سوموار کو شام 4بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیرمین سید یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں سوموار کی شام پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگا اجلاس میں ہندوستان اور پاکستان کے مابین حالیہ کشیدگی کے حوالے سے اراکین سینیٹ اپنی تجاویز پیش کریں گے جبکہ حکومت کی جانب سے صورتحال پر پالیسی بیان دیا جائے گا۔