اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج سوموار کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا،اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے دہشت گردی عدالت کے فیصلوں پر شدید احتجاج کیا جائے گا،حکومت نے بھی حکمت عملی تیار کر لی۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہائوس میں شام5بجے منعقد ہوگا اجلاس کیلئے بزنس ایڈوائزری کونسل کو اجلاس 4بجے سپیکر چیمبر میں ہوگا