قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا

اسلام آبا د(آن لائن)قومی اسمبلی کا اجلاس آج  شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا ،سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں معمول کا حکومتی ایجنڈا زیر بحث آئیگا ،آج نجی کارروائی کا دن ہے اور اراکین کے مختلف پرائیویٹ بلز ایوان میں پیش کئے جائیں گے  جبکہ سپیکر ایاز صادق کی ہمشیرہ کے انتقال پر دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی