جماعت اسلامی کا آج ملک بھر میں احتجاج‘4بجے سڑکوں پرموٹرسائیکل‘گاڑیاں بند کردیں حافظ نعم الرحمن

 حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر لیوی اور کھانے پینے کی اشیا ء پر بھاری ٹیکس عائد کر رکھے ہیں، بوجھ براہِ راست عام شہری پر پڑ رہا ہے:امیر جماعت اسلامی
اسلام آباد(آئی این پی)  امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے  عوام سے آج 7 اگست کو ملک گیر احتجاج میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعہ کی نماز کے بعد شام 4 بجے سڑکوں پر نکلیں اور احتجاجا اپنی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بند کر دیں۔ ایک ویڈیو پیغام میںانہوں نے کہا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر لیوی اور کھانے پینے کی اشیا پر بھاری ٹیکس عائد کر رکھے ہیں، جس کا بوجھ براہِ راست عام شہری پر پڑ رہا ہے، گزشتہ ایک ماہ کے دوران 27 اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ پیٹرول پر عائد ٹیکس کا بوجھ عام موٹر سائیکل سوار اور غریب عوام برداشت کر رہے ہیں، جبکہ حکمران مسلسل عوام پر مہنگائی کا دبا ئوبڑھا رہے ہیں۔انہوں نے دعوی کیا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران حکومت نے لیوی کی مد میں تقریبا 1,900 ارب روپے وصول کیے، جبکہ عام آدمی، خواہ وہ باقاعدہ ٹیکس نیٹ میں شامل نہ بھی ہو، مختلف بالواسطہ ٹیکسوں کے ذریعے حکومت کو ادائیگیاں کر رہا ہے۔