اسلام آ باد(آن لائن) سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج سوموار کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہونگے۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹ کا اجلاس سوموار کو شام 3بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔ اجلاس میں بجٹ کے حوالے سے اپوزیشن اور حکومتی اراکین سمیت دیگر پارلیمانی پارٹیوں کے اراکین اظہار خیال کریں گے ۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اج سوموار کو دن 11بجے منعقد ہوگا ۔اجلاس میں اراکین اسمبلی بجٹ کے حوالے سے اظہار خیال کریں گے۔