اسلام آباد(آن لائن) سینیٹ کی تفویض کردہ قانون سازی کا اہم اجلاس آج پیر کوپارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے تفویض کردہ قانون سازی کا اجلاس چیرپرسن سینیٹر نسیمہ احسان کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگا اجلاس میں وزارت داخلہ،کابینہ ڈویژن اور توانائی ڈویژن کے حکام ایس آر اوز کے اجراء اور دیگر دفتری امور کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔