وزیراعلیٰ پنجاب کی پختونخوا میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو شاباش

لاہور(آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خیبرپختونخوا میں 15 خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دی ہے ۔ ایک بیان میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دہشتگردوں سے مقابلے میں جام شہادت نوش کرنے والے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہدا کے خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کیا۔