لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نیو ایئر نائٹ پر بہترین سکیورٹی انتظامات پر پولیس فورس کو شاباش دی ہے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ آر پی اوز، ڈی پی اوز اور ٹریفک افسران سمیت سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہے۔ موثر پٹرولنگ، مانیٹرنگ اور مربوط سکیورٹی انتظامات کی وجہ سے نیو ایئر نائٹ پْر امن گزری۔ حالات مکمل طور پر پرامن رہے،کسی قسم کا کوئی جانی نقصان اور ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ ڈولفن سکواڈ، پیرو، ایلیٹ، ٹریفک پولیس اور اے آر ایف سمیت تمام پولیس یونٹس نے بہترین حکمت عملی اپنائی۔