افواج پاکستان نے ملک کو بڑے نقصان سے بچایا فتنہ الخوارج سمیت کسی دہشتگرد تنظیم کو ملک کاامن تباہ کرنے کی اجازت نہیںدینگے: وزیراعظم
دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، وطن عزیز کی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم سے حفاظت کے افواج پاکستان کے غیر متزلزل عزم میں پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے
پلاسٹک، خطرناک فضلہ دریاں، لینڈ فلز، ہوا کو بری طرح متاثر کررہا ہے،فضلے کی آلودگی سنگین بحران، ماحول، صحت اور معیشت کیلئے بڑا خطرہ ،شہری آبادی میں اضافہ، صنعتی ترقی کیساتھ کچرے کے انتظام کیلئے پائیدار حل اپنانا ہوگا،زیرو ویسٹ کے عالمی دن پر پیغام
اسلام آباد (آن لائن) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کاٹلنگ میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کاروائی، عید پر شرپسندی پھیلانے کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے اور قلات میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کو شاندار الفاظ میں سراہاتے ہوئے کہا افواج پاکستان نے فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو تباہ کرکے ملک کو بڑے نقصان سے بچایا، فتنہ الخوارج سمیت کسی بھی قسم کی د ہشتگرد تنظیم کو ملک کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ وطن عزیز کی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم سے حفاظت کے افواج پاکستان کے غیر متزلزل عزم میں پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔