عبدالعلیم خان کا دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائیوں پرسیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے خیبرپختونخوا میں  دہشت گردوں کیخلاف کامیاب کارروائیوں پر  سکیورٹی فورسزکو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیاں قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے کہاقوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔اپنے بیان میں وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ سکیورٹی اداروں نے ایک بارپھر بھرپور انداز میں اپنے فرائض انجام دئیے اور فتنہ الخوارج کی سرکوبی کے لئے  مستقل مزاجی سے کئے جانے والے اقدامات قابلِ تحسین ہیں