پانی روکنے کیلئے بھارت نے ڈیم بنایا تو اسے نیست و نابود کر دیں گے: رانا ثنا ء

بھارت کی جانب سے پانی روکنے کی کوشش کو ناکام بنانا ترجیح ،ہم معاملے میں کسی قسم کی سمجھوتہ نہیں کریں گے،مشیربرائے سیاسی امور
اسلام آباد (آئی این پی ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بھارت نے اگر پاکستان کا پانی روکنے کیلئے کوئی بھی ڈیم بنایا تو ہم اسے نیست و نابود کردیں گے، ہماری مسلح افواج اس کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ایک انٹرویو میں رانا ثنا اللہ نے بھارت کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اگر پاکستان کا پانی روکنے کیلئے کوئی بھی ڈیم بنایا تو ہم اسے نیست و نابود کردیں گے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اس حوالے سے مکمل صلاحیت رکھتی ہیں اور بھارت کی کوئی بھی ایسی کوشش کامیاب نہیں ہو سکے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پانی روکنے کے لیے ڈیم بنائے گا، لیکن پاکستان ایسا کوئی ڈیم بننے ہی نہیں دے گا۔مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پانی روکنے کی کوشش کو ناکام بنانا پاکستان کی ترجیح ہے اور ہم اس معاملے میں کسی قسم کی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔