نیتن یاہو امریکہ سے پوچھ رہا ہے کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا: وزیر خارجہ عباس عراقچی کا بیان
تہران(آئی این پی )ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے ہمارے طاقتور میزائلوں نے اسرائیلی خفیہ تنصیبات کو نیست و نابود کیا جن کی تفصیلات نیتن یاہو آج بھی چھپا رہا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے اسرائیلی وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ اپنے ابو کے پاس بھاگ گیا ہے، اور اب کھلے عام امریکا کو یہ بتارہا ہے کہ ایران سے بات چیت میں اسے کیا کہنا یا کیا نہیں کہنا چاہیے۔