میں نے جنرل باجوہ کو کہا کہ مجھ پر مقدمہ آپ نے ہی بنوایا، اللہ اس دنیا ہی میں اس کا حساب کرے گا
، عمران خان کے دور میں معاملات فیض حمید، جنرل باجوہ اور بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے ہی چل رہے تھے،انٹرویو
اسلام آباد(آئی این پی )اوزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے ایک ملاقات میں سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوی باجوہ نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید سے کہا رانا بہت موٹا ہو گیا ہے اسے دوبارہ اسمارٹ بنا۔ رانا ثنا اللہ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دور میں معاملات فیض حمید، جنرل باجوہ اور بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے ہی چل رہے تھے۔ان کا کہنا تھا ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ کوئی حاضر سروس افسر آرمی چیف کی مرضی کے بغیر جھوٹا مقدمہ بنائے اور اگلے دن اس کا کورٹ مارشل نہ ہو۔وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایک بریفنگ کے دوران جنرل باجوہ اور فیض حمید سے بات ہوئی، جنرل باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہو گئے ہو، جیل میں بہت اسمارٹ تھے، فیض، رانا صاحب کو دوبارہ اسمارٹ بنا، اس پر میں نے جنرل باجوہ کو کہا کہ مجھ پر مقدمہ آپ نے ہی بنوایا، اللہ اس دنیا ہی میں اس کا حساب کرے گا۔