برطانیہ: ایمبولنس اہلکار مبینہ طور پر مریضوں کو گھر پر چھوڑنے کے الزام میں گرفتار

برطانیہ: ایمبولنس اہلکار مبینہ طور پر مریضوں کو گھر پر چھوڑنے کے الزام میں گرفتار

برطانیہ میں دو ایمبولنس سروسز کے اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے بیمار مریضوں کو اسپتال منتقل کرنے کے بجائے جان بوجھ کر گھر پر ہی مرنے کے لیے چھوڑ دیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ گرفتاریاں دو سالہ تحقیقات کے بعد کی گئیں۔ ایمرجنسی کیئر اسسٹنٹ پر الزام ہے کہ اس نے مریضوں کے معائنے کے دوران بدعنوانی کا مظاہرہ کیا تاکہ 999 کالز سے جلد چھٹکارا حاصل کیا جا سکے۔پیرا میڈک پر الزام ہے کہ اس نے مریضوں کو سنگین لاپرواہی کے ساتھ گھر میں چھوڑ دیا۔ دونوں ملزمان کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی رپورٹ 2023 میں ولٹ شائر پولیس کو موصول ہوئی تھی جس کے بعد تحقیقات کا آغاز ہوا تھا۔