ہوم آفس برطانیہ چھوڑنے کی رضاکارانہ پیشکش کے نتائج ظاہر کرنے سے انکاری

ہوم آفس برطانیہ چھوڑنے کی رضاکارانہ پیشکش کے نتائج ظاہر کرنے سے انکاری

سیکریٹری داخلہ شبانہ محمود کی جانب سے رضاکارانہ طور پر برطانیہ چھوڑنے کے لیے دی جانے والی 40 ہزار پاﺅنڈ کی پیشکش کے نتائج پر ہوم آفس نے تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

ہوم آفس کے ذمہ داران یہ بھی نہیں بتا رہے کہ سیاسی پناہ کے متلاشی خاندانوں میں سے کتنے افراد نے اس آفر سے فائدہ اٹھانے کے لیے رضامندی ظاہر کی۔ٹیکس دہندگان کی رقم سے دی جانے والی اس بڑی پیشکش کے تحت، نئی پائلٹ اسکیم کے ذریعے ایسے خاندانوں کو، جنہیں ملک میں رہنے کا کوئی قانونی حق نہیں، یہ موقع دیا گیا کہ اگر وہ رضاکارانہ طور پر روانہ ہوں تو چار افراد کے لیے یکمشت 10 ہزار پاﺅنڈ حاصل کر سکتے ہیں۔ابتدائی طور پر تقریباً 150 خاندانوں کو یہ اطلاع دی گئی کہ وہ نقد رقم حاصل کرنے کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں۔ اسکیم کی ڈیڈ لائن آج ختم ہو گئی ہے، تاہم ہوم آفس نے اب بھی یہ نہیں بتایا کہ اس پیشکش کے کیا نتائج برآمد ہوئے۔