امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو واضح الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے اقتدار چھوڑنے اور غزہ کا کنٹرول منتقل کرنے سے انکار کیا تو اسے "صفحۂ ہستی سے مٹا" دیا جائے گا۔
یہ بیان اُن کوششوں کے دوران سامنے آیا ہے جو ٹرمپ کے مجوزہ 20 نکاتی جنگ بندی منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔اینکر جیک ٹیپر کے ایک سوال پر صدر نے ٹیکسٹ پیغام میں جواب دیتے ہوئے کہا: "مکمل تباہی!" سینیٹر لنزے گراہم کے مطابق حماس نے امن منصوبے کی چند اہم شرائط مسترد کی ہیں — غیر مسلح ہونے سے انکار، غزہ پر فلسطینی کنٹرول، اور یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق مذاکراتی تقاضے۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ جلد یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آیا حماس واقعی امن چاہتی ہے یا نہیں، اور انہیں امید ہے کہ ان کا منصوبہ جلد حقیقت بنے گا کیونکہ وہ اس پر دن رات مصروف ہیں۔
صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ سمجھتے ہیں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو ان کے امن وژن سے متفق ہیں اور شرط یہ رکھی گئی ہے کہ اگر حماس اپنے جنگجو اور ہتھیار ہٹا لے تو اسرائیل بمباری محدود کرنے اور جنگ بندی کے لیے تیار ہو سکتا ہے۔