روس نے جاسوسی کے الزام میں برطانوی سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی سیکیورٹی ادارے ایف ایس بی نے برطانوی سفارت کار کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کر دی ہے اور انہیں دو ہفتوں کے اندر روس چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ایف ایس بی کے مطابق برطانوی سفارت کار نے روسی معیشت سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی اور اپنی سرگرمیوں کے بارے میں غلط بیانی کی، جس کے نتیجے میں جاسوسی کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ملکی سلامتی کے تحفظ اور جاسوسی کی روک تھام کے لیے ضروری تھا۔