برطانیہ: روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں 3 افراد گرفتار، ایک خاتون بھی شامل

برطانیہ: روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں 3 افراد گرفتار، ایک خاتون بھی شامل

برطانیہ میں میٹروپولیٹن پولیس نے روس کے لیے جاسوسی کے شبہے میں 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

پولیس کے مطابق ایسیکس سے 41 سالہ مرد اور 35 سالہ خاتون کو ایک کارروائی میں جبکہ 46 سالہ شخص کو الگ کارروائی میں گرفتار کیا گیا۔ ملزمان پر نیشنل سیکیورٹی ایکٹ کی دفعہ 3 کی خلاف ورزی اور غیر ملکی انٹیلی جنس سروس کی مدد کرنے کے شبہے کا الزام ہے۔میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق مشتبہ افراد کو لندن کے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے