سہانا خان اور اگستیہ نندا کی انسٹاگرام تصویر، تعلقات کی افواہیں گردش میں

سہانا خان اور اگستیہ نندا کی انسٹاگرام تصویر، تعلقات کی افواہیں گردش میں

بالی ووڈ کی معروف شخصیت شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان اور بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کے نواسے اگستیہ نندا کے تعلقات کی افواہیں کافی عرصے سے گردش کر رہی ہیں۔

حالیہ دنوں میں سہانا خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اگستیہ نندا کے ساتھ ایک خوشگوار تصویر شیئر کی، جس کے بعد ان دونوں کے درمیان تعلقات کی خبریں مزید زور پکڑ گئی ہیں۔سہانا خان اور اگستیہ نندا نے تاحال اپنے تعلقات کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا۔ گزشتہ روز اگستیہ نندا نے اپنی 24 ویں سالگرہ فیملی کے ساتھ منائی اور سہانا نے انہیں منفرد طریقے سے سالگرہ کی مبارکباد دی۔

سہانا نے اپنی اور اگستیہ کی ایک تصویر انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی، جس میں وہ اگستیہ کو کان سے پکڑے ہوئے ہیں، جبکہ اگستیہ نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ اس تصویر پر سہانا نے "ہیپی برتھ ڈے" لکھا اور ایک مزاحیہ میم بھی لگائی۔دونوں نے حال ہی میں زویا اختر کی او ٹی ٹی فلم ’دی آرچیز‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔ یہ فلم 2023 میں ریلیز ہوئی تھی اور کامیڈی کے زمرے میں شامل تھی۔ اس تصویر کے بعد، سوشل میڈیا پر ان دونوں کے تعلقات کے بارے میں مزید بحث جاری ہے۔