عامر خان کی تیسری شادی کی خبریں گردش میں، ممکنہ تاریخ بھی سامنے آگئی

عامر خان کی تیسری شادی کی خبریں گردش میں، ممکنہ تاریخ بھی سامنے آگئی

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی کے باعث خبروں میں آ گئے ہیں، جہاں بھارتی میڈیا میں ان کی تیسری شادی سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان جلد اپنی قریبی ساتھی گوری سپراٹ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے ایک ساتھ رہ رہے ہیں اور اپنی زندگی خوشگوار انداز میں گزار رہے ہیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق عامر خان اور گوری سپراٹ کافی عرصے سے ایک خاندان کی طرح زندگی گزار رہے ہیں اور اب انہوں نے اپنے تعلق کو باضابطہ شکل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شادی کی تقریب 5 جولائی کو منعقد ہوگی، جس میں صرف قریبی رشتہ داروں اور خاندان کے افراد کو مدعو کیے جانے کا امکان ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تقریب سادگی کے ساتھ عامر خان کی رہائش گاہ پر منعقد کی جائے گی۔

واضح رہے کہ عامر خان ہمیشہ اپنی نجی زندگی کو میڈیا کی چکاچوند سے دور رکھنے کو ترجیح دیتے رہے ہیں، اسی لیے اس بار بھی وہ محدود اور خاندانی نوعیت کی تقریب کا انتخاب کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر ان خبروں کے سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے تاحال باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔