فہد مصطفیٰ کی نئی تصاویر سے مبینہ دوسری شادی کی افواہوں میں اضافہ

فہد مصطفیٰ کی نئی تصاویر سے مبینہ دوسری شادی کی افواہوں میں اضافہ

پاکستانی اداکار و پروڈیوسر فہد مصطفیٰ ایک بار پھر مبینہ دوسری شادی کی افواہوں کی زد میں آگئے ہیں۔

فہد مصطفیٰ نے انسٹاگرام پر اپنی آنے والی فلم ’آگ لگے بستی میں‘ کی شوٹنگ کا ایک سال مکمل ہونے پر پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے فلم کی ٹیم کے دیگر افراد کے ساتھ حنا امان کو بھی دکھایا۔اس پوسٹ پر کمنٹس بند ہونے سے سوشل میڈیا صارفین کے تجسس میں اضافہ ہوا اور فہد مصطفیٰ اور حنا امان کے مبینہ تعلق سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔یہ افواہیں تقریباً ایک سال سے گردش میں ہیں، لیکن دونوں نے اب تک ان دعوؤں کی تصدیق نہیں کی۔اس سے قبل بگ بینگ پروڈکشنز سے وابستہ سابق فوٹوگرافر عمر سعید نے ایک پوڈکاسٹ میں دونوں کے بارے میں مختلف دعوے کیے تھے، مگر ان کی بھی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔یاد رہے کہ فہد مصطفیٰ کی اہلیہ ثنا فہد سے 'لوو میرج' ہے اور ان کے دو بچے، فاطمہ اور موسیٰ، بھی ہیں۔