گھوٹکی(آئی این پی ) خاتون اول آصفہ بھٹو کیخلاف سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ کے استعمال کرنے والے سرکاری ملازم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیل کے مطابق سندھ کے ضلع گھوٹکی میں خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا اور غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس نے مختلف تھانوں میں ایک ہی ملزم کے خلاف مجموعی طور پر 5 مقدمات درج کر ل لئے ہیں