زیر حراست چور فرار کی کوشش میں زخمی

 لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی ڈی اے وی ایل ایس اقبال ٹائون کی زیر حراست موٹرسائیکل چور فرار ہونے کی کوشش میں زخمی ہو گیا ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل چور نصراللہ کو سی سی ڈی اے وی ایل ایس اقبال ٹائون کے تھانیدار نصراللہ ریکوری کیلئے لیکر جا رہا تھا کہ اس دوران ملزم نصراللہ نے ایل بلاک سبزہ زار کے قریب چلتی سرکاری گاڑی سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیاجس کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے ،