پولیس اہلکار ملزم کو پرائیویٹ گاڑی میں لا رہے تھے،2 اہلکاروں ایس آئی عابد اور کانسٹیبل بابر کیخلاف مقدمہ
لاہور(کرائم رپورٹر)ہنجروال انویسٹی گیشن پولیس کی حراست سے منشیات فروش ملزم فرار ہو گیا۔ایس آئی عابد اور کانسٹیبل بابر گل ملزم کو ہتھکڑی سمیت لے کر آ رہے تھے جہاں سے ملزم فرار ہوا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم وقاص احمد کو جیل بند کرانے کیلئے لے جایا گیا تھا تاہم جیل وقت ختم ہونے کے بعد ایس آئی عابد اور کانسٹیبل بابر گل ملزم کو پرائیویٹ گاڑی میں واپس تھانے لے جا رہے تھے کہ تھانہ ہنجر وال سے پہلے ملزم فرار ہو گیا۔انچارج انویسٹی گیشن محسن رفیق کی مدعیت میں ایس آئی عابد اور کانسٹیبل بابر گل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔