لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ کاہنہ میں شہری کی غیر قانونی حراست اور حراست سے فرار ہوگیا پولیس نے اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا بتایا گیا ہے کہ تھانہ کاہنہ میں شہری عابد کو غیر قانونی حراست میں رکھا اور وہ حراست سے فرار ہوگیا کاہنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اے ایس آئی شہزاد کے خلاف مقدمہ درج کرلیامقدمہ انچارج انویسٹی گیشن کاہنہ منیر احمد کے بیان پر درج کیا گیا ہے ایف آئی آر متن کے مطابق چوری کے مقدمہ میں عابد نامی شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھاشہری عابد بعدازاں اے ایس آئی شہزاد کی غفلت کے باعث فرار ہوگیا پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی