7سالہ عنایہ گلی سے گزر رہی تھی سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئی
لاہور(کرائم رپورٹر) گجر پورہ کے علاقے میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 7 سالہ بچی عنایہ کی ہلاکت کے معاملے میں پولیس نے چار افراد کو حراست میں لے لیا ہے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہیواقعہ دس ستمبر کو پیش آیا جب 7سالہ عنایہ گلی میں گزر رہی تھی کہ سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئی۔وہ چند روز تک ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی بچی کے والد عثمان احمد نے دو افراد کی نشاندہی کی تھی، جنہیں دیگر دو افراد سمیت حراست میں لے لیا گیا ہے۔ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کی گولی کا خول برآمد ہوافرانزک کی مدد سے زیر حراست ملزمان سے برآمد شدہ اسلحہ اور چلنے والی گولی کا موازنہ کیا جا رہا ہیجرم ثابت ہونے پر ملزم کو قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔