پولیس کی حراست سے منشیات فروش فرار

 زیر حراست ملزم نعیم پولیس کو چکمہ دے کر کرسی اور ہتھکڑی سمیت تھانے سے فرار ہو گیا 
لاہور(کرائم رپورٹر) ہڈیارہ پولیس کی حراست سے منشیات فروش فرار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق ہڈیارہ پولیس نے زیر حراست ملزم نعیم کو حوالات کی بجائے کرسی پر ہتھکڑی لگا کر بٹھایا تھا جو پولیس کو چکمہ دے کر کرسی اور ہتھکڑی سمیت تھانے سے فرار ہو گیا ،ملزم فرار ہونے پر نائٹ محرر سہیل اور اہلکار صداقت بھی تھانے سے غائب ہوگئے،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نعیم کو محرر سہیل کے کمرے میں سنتری صداقت کی نگرانی میں بٹھایا گیا تھا، ہڈیارہ پولیس نے پیٹی بھائیوں سمیت ملزم کی تلاش شروع کر دی۔