لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کی سنیچرزسٹریٹ کریمنلز کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں گلشن راوی میں خاتون سے پرس چھیننے والا ملزم کوگرفتار کرلیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم خاتون سے پرس اور موبائل چھین کر فرار ہوا تھاڈولفن ٹیم نے خاتون کی اطلاع پر تعاقب کے بعد ملزم کو رستم پارک سے گرفتارکر لیاملزم کے قبضہ سے چھینا گیا پرس اور موبائل برآمد کرلیا گیاملزم نعیم کو مزیدقانونی کارروائی کیلئے تھانہ گلشن راوی کے حوالے کر دیا گیا ۔ایس پی ڈولفن ارسلان زاہدکے مطابق ڈولفن سکواڈ سٹریٹ کرائم کے خاتمہ کیلئے بھرپور کردار ادا کررہا ہے