خاتون سے نقد رقم اور پرس چھیننے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)راوی روڈ پولیس نے تین روز قبل جھپٹا مار کر خاتون سے نقد رقم اور پرس چھیننے والا ملزم گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق راوی روڈ کے علاقے میں 3روز قبل خاتون گھر سے دوائی لینے کے لیے گئی واپسی پر ملزم نے موٹر سائیکل کا استعمال کرتے واردات کر دی۔راوی روڈ پولیس نے 72 گھنٹوں میں ملزم عبدالرحمان کو جدید ٹیکنالوجی اور کیمروں کی مدد سے مال مسروقہ سمیت گرفتار کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کم عمری سے ہی جھپٹا مارنے کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے اس نے راوی روڈ کے ایریا میں 6 سے زائد وارداتیں کی ہیں دوران تفتیش ملزم نے رکشہ چوری کرنے کا بھی انکشاف کیا ہے۔