خاتون سے پرس چھیننے کی کوشش، ملزم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)گرین ٹاؤن میں ڈولفن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے پرس چھیننے کی واردات ناکام بناتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ترجمان ڈولفن کے مطابق گرین ٹاؤن میں ڈولفن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئیخاتون سے پرس چھیننے کی واردات ناکام بناتے ہوئے ملزم جمعہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیاملزم خاتون سے موبائل، پرس اور دیگر قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہو رہاتھاملزم کے قبضہ سے چھینا گیا موبائل، پرس،نقدی قیمتی اشیاء اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ملزم جمعہ کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ گرین ٹاؤن کے حوالے کردیا گیا ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت کو یقینی بنا رہا ہے۔