لاہور(کرائم رپورٹر)اسلام پورہ کے علاقے میں گلی میں کھڑے بچے کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے اوباش کوگرفتار کرلیا گیا۔ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق اسلام پورہ پولیس نے فحش حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ایس پی سٹی بلال احمد نیبروقت کارروائی اور اوباش ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او اسلام پورہ اور ٹیم کو شاباش دی۔بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔