لاہور(کرائم رپورٹر)گڑھی شاہو لاریکس کالونی میں چھوٹی بچیوں سے نازیبا حرکات کرنے والا شخص اہل علاقہ کے ہتھے چڑھ گیا اہل علاقہ کے مطابق ملزم معصوم بچی سے نازیبا حرکات کر رہا تھا بچی نے گھر بتایا تو ملزم کو فوری دھر لیا والد بچی کے مطابق میری بچی نے مجھے جیسے ہی بتایا میں فوری گیا اور اہل علاقہ کے ہمراہ لڑکوں کو پکڑ لیااہل علاقہ نے بچیوں سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو دھر کر پولیس کے حوالے کر دیامتاثرہ بچی کے والد کی جانب سے تھانہ گڑھی شاہو میں درخواست جمع کروا دی گئی پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔