لاہور (کرائم رپورٹر) اقبال ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 12 سالہ بچے کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن کے مطابق ملزم پارس کو بچے کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے ہوئے بچے کے چچا نے دیکھ لیا تھا، جس پر ملزم بچے کے چچا سے بحث و تکرار کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ بچے کے چچا الیاس کی مدعیت میں ملزم پارس کے خلاف تھانہ اقبال ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا گیا۔ اقبال ٹاؤن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔