ہفتے میں 17اشیا مہنگی، 11 سستی

 ٹماٹر ، انڈے ، آٹا ،گڑ ، مٹن ، گھی ،کوکنگ آئل اور تازہ دودھ کی قیمتیں بڑھ گئیں
ہفتہ وار مہنگائی میں 0.16 فیصد کمی ، سالانہ شرح 3.95 فیصد ہوگئی:ادارہ شماریات
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.16 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ مہنگائی کی سالانہ شرح 3.95 فیصدہوگئی۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ایک ہفتے میں 17 اشیا مہنگی اور 11 سستی ہوئیں، اس دوران ٹماٹر 9.04 فیصد، انڈے 0.88 فیصد اور آٹا 0.76 فیصد مہنگا ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے گڑ 0.64 فیصد، خشک دودھ 0.58 فیصد، واشنگ سوپ 0.47 فیصد اور مٹن 0.40 فیصد مہنگا ہوا، گھی کوکنگ آئل اور تازہ دودھ کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔ چکن 12.46 فیصد، کیلے 4.22 اور آلو 2.44 فیصد سستے ہوئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے پیاز 1.61 فیصد، ایل پی جی 0.65 فیصد سستی ہوئی جبکہ 23 اشیاء کی قیمتیں برقرار رہیں۔