یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی قیمت میں13روپے کمی کی گئی‘اوپن مارکیٹ میں 15روپے کلوسستی مل رہی ہے
اہور (حیدرمنیر ) یوٹیلٹی سٹورز پر چینی 13 روپے سستی ہونے کے باجود اوپن مارکیٹ کے مقابلے پندرہ روپے فی کلو مہنگی نکلی ، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں سٹے باز مافیا چینی مہنگی کرنے میں متحرک ہو گیا ،یوٹیلٹی سٹورز پر چینی 13 روپے کم ہوکر 153 سے 140 روپے فی کلو ہو گئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹس میں چینی 125 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے جو کہ یوٹیلٹی سٹورز کے مقابلے پندرہ روپے سستی ہے ، یعنی کہ آدمی کر ریلف دینے والی کارپوریشن مہنگی چینی فروخت کررہا ‘دوسری جانب گزشتہ چار روز میں ایکس مل کی پرائس 114 روپے سے بڑھ 119 روپے ہو گئی جس سے ریٹیل پرائس 120 سے بڑھ کر 125 ہوگئی ہے ، دکانداروں کا کہنا سٹے باز مافیا کی بدولت مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ‘ماہرین کا کہنا شوگر وافر مقدار میں ہونے کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں ریٹس میں کمی جبکہ رپوریشن کی بد انتظامی کی وجہ سے یوٹئلیٹی سٹورز میں چینی کے ریٹس زائد ہے