لاہور(کرائم رپورٹر)نویں محرم کی دوپہر کو ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر شاپ رابری کا واقعہ پیش آیا ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق سٹیٹ منیجر کا بھائی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلاایس ایچ او فیصل ٹاؤن افضال راوف نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کوگرفتار کرلیا نجی برانڈ کی اسٹیٹ منیجر نویں محرم کی چھٹی کے باعث شاپ کی چابیاں گھر لیے آئی ملزم عمان اپنے ساتھی عاطف سے مل کر واردات کا پلان بنایاملزمان نویں محرم کی دوپہر کو دوکان میں سپرے کرنے کے بہانے داخل ہوئے ملزمان نے دوکان میں موجود پڑی رقم لوٹ لی جس پر سکیورٹی گارڈ نے مزاحمت کی مزاحمت کے باعث ملزمان سکیورٹی گارڈ کو 2 فائر مار کر فرار ہو گئے تھیملزمان سے 50 ہزار نقدی 2 پستول اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیاعوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح یے