ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے، مگر حالیہ کشیدگی کے باعث کپتانوں کا روایتی فوٹو شوٹ نہیں ہوگا۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ اس پر حتمی فیصلہ میچ سے قبل کیا جائے گا۔ بھارتی ٹیم پہلے بھی گروپ اور سپر فور مرحلے میں پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز کرچکی ہے۔